امورصارفین کی طرف سے چاو ل اور آٹے کا نرخنامہ جاری

سر ینگر//خوراک ، شہری رسدات اور امور صارفین محکمہ کشمیر نے آج آٹا اور چاول کا نرخنامہ جاری کرتے ہوئے صارفین سے تلقین کی ہے کہ وہ مقرر کردہ نرخوں کے عوض ہی یہ اشیاء راشن گھاٹوں یا فیئر پرائس دُکانوں سے خریدے۔ نرخنامے کے مطابق اے اے وائی اور پی ایچ ایچ زمروں کے لئے این ایف ایس اے کے تحت چاول 3روپے فی کلو جبکہ این پی ایچ ایچ زُمرے میں چاول 15روپے فی کلو دستیاب رہے گا۔ اسی طرح او ایم ایس ایس زُمرے کے لئے چاول فی کلو 23روپے اور جے اینڈ کے ایف ای ایس کے لئے چاول 15روپے فی کلو کے نرخ پر دستیاب رہے گا۔اِسی طرح اے اے وائی اور پی ایچ ایچ کے لئے آٹا 3روپے فی کلو اور این پی ایچ ایچ صارفین کے لئے آٹا13روپے فی کلو دستیاب رہے گا۔