اموات میں دوسرے دن بھی کمی ،7فوت

 جموں و کشمیر میں بدھ 29اگست کو مزید 7افراد کورونا وائرس سے موت کی آغو ش میں چلے گئے۔ مہلوکین کی تعداد بڑھکر 703 ہوگئی جن میں سے 60جموں جبکہ 643افراد کشمیر میں فوت ہوگئے۔ سنیچر کو مزید 546افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد  36ہزار کا ہندسہ پار کرکے 36377 ہوگئی۔ ان میں سے 8182جموں جبکہ کشمیر میں یہ تعداد 28 ہزار کا ہندسہ پار کرکے 28195 ہوگئی ہے۔ تازہ 546متاثرین میں سے 102سرینگر، 18بارہمولہ، 22پلوامہ، 36بڈگام، 22اننت ناگ، 49بانڈی پورہ، 31کپوارہ، 12کولگام، 12شوپیان، 28گاندربل، 134 جموں، 9راجوری، 18ادھمپور، 8سانبہ، ایک رام بن، 10ڈوڈہ، 11پونچھ اور  4ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔ سنیچر کو دوسرے روز بھی اموات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

 مزید 7اموات

  جموں و کشمیر میں سنیچر کو کورونا وائرس سے مزید 7افراد فوت ہوگئے۔مرنے والے ساتھ افراد میں سے3کشمیر جبکہ 3جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ محکمہ صحت میں تعینات ایک سینئر افسر نے بتایا ’’ 4متاثرین میں سے ایک سرینگر، ایک کپوارہ  اور ایک گاندربل سے تعلق رکھتا ہے ۔ مذکورہ افسر نے بتایا ’’ سرینگر میں مرنے والے 2افراد میں سے ایک صنعت نگر سرینگر میں تعینات ایک 43سالہ سی آر پی ایف اہلکار جبکہ عملگری بازار کی رہنے والی ایک 41سالہ خاتون نے صدر اسپتال سریگر میں نمونیا سے فوت ہوگئی۔مذکورہ افسر نے بتایا ’’ کپوارہ کے ٹنگڈار علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک 70 شہری کورونا وائرس سے صدر اسپتال میں فوت ہوگیا۔ مزکورہ افسر نے بتایا کہ فوت ہونے والے شخص کو 25  اگست کو اسپتال میں نمونیا کی وجہ سے داخل کیا گیا ‘‘۔سکمز صورہ میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ وسطی کشمیر کے گاندربل کے گزر بل علاقے سے تعلق رکھنے والے65سالہ خاتون نمونیا سے سکمز صورہ میں فوت ہوگئی۔ سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ کھاگ بڑگام سے تعلق رکھنے والا ایک 70سالہ خاتون بھی نمونیا سے فوت ہوگیا‘‘ ۔ جموں و کشمیر میں  بھی کورونا وائرس سے  فوت ہوگئے جن میں سے ایک جموں، ایک ڈودہ اور ایک پونچھ سے تعلق رکھتا ہے۔ جموں میں  محکمہ صحت میںتعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ بگوتی نگر جموں سے تعلق رکھنے والا ایک 68سالہ شخص جی ایم سی جموں میں فوت ہوگیا ہے‘‘۔مذکورہ ڈکٹر نے بتایا کہ بدھروہ  سے تعلق رکھنے والی ایک60سالہ خاتون سب ضلع اسپتال بدھروہ سے فوت ہوئی ہے جبکہ پونچھ میں بھی ایک شخص وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔  

حکومتی بیان

حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے36,377معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے7672سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک28,020اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد685تک پہنچ گئی ،جن میں سے 625کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور60کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران سنیچر کو مزید648شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے119اور کشمیر صوبے کے 529اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 943981ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  29؍اگست2020ء کی شام تک 907604نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک457336افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں44917اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔7672افراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ45707اَفراد کو گھروں میں
 
 
 

لداخ میں ایک اور فوت  مجموعی تعداد 28 

نیوز ڈیسک

لیہہ//مرکزی زیر انتظام لداخ میں ایک اور شخص کورونا وئرس سے فوت ہوگیا اور اسطرح مرنے والوں کی تعداد 28تک پہنچ گئی ہے۔ لداخ میں محکمہ صحت کے افسران کا کہنا ہے کہ مرنے والا شخص لیہہ ضلع سے تعلق رکھتا ہے۔ افسران کا کہنا تھا کہ یہ لیہہ میں ہونے والی 10ویںموت تھی جبکہ باقی 18افراد کرگل میں فوت ہوگئے ہیں۔ افسران نے بتایا کہ متاثرین کی تعداد 2540ہوگئی ہے جبکہ ان میں سے 1742افراد گھر واپس لوٹ گئے اور باقی 798ابھی بھی زیر علاج ہے۔
 
نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق358355اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔