امن و اتحادکو بر قرار رکھا جائے :سیول سوسائٹی

جموں //سیول سوسائٹی فار ڈیولپمنٹ آف جموں اینڈ کشمیر نے عوام سے اپیل کر تے ہوئے کہا کہ وہ آپس میں اتحاد اور امن و امان کی صورتحال کر بر قرار رکھیں ۔یہاں جاری ایک پریس بیان میں سیول سوسائٹی کے صدر پنیت سنگھ جموال نے گزشتہ روز پیش آئے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی عوام کو چاہیے کہ وہ سماج کو تقسیم کرنے والی طاقتوں کے چنگل میں نہ آئیں اوآپسی اتحاد کو بحال رکھنے کیلئے کوشش کریں ۔پلوامہ میں ہوئے فدائین حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ سماج کے ہرا یک فرد کو چاہیے کہ وہ عسکری جماعتوں کی جانب سے سماج کو تقسیم کرنے کیلئے کی جارہی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہو کر کام کیا جائے ۔حملے میں مرنے والوں کے لواحقین کیساتھ تعزیے کا اظہار کر تے ہوئے موصوف نے جموں صوبہ کی عوام سے اپیل کی کہ وہ اثاثوں کو بچانے اور آپسی بھائی چارے کو قائم رکھنے کیلئے کام کریں ۔