جموں//پولیس کے سر براہ دلباغ سنگھ نے کل کشتواڑ کے چوگن کر کٹ گرائونڈ میں تیسرے امن میمورئل ٹی۔ٹونٹی کر کٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ جبکہ اس دوران ڈی جی پی نے پولیس لائنز کشتواڈ میں جوائنٹ انٹروگیشن سنٹر کا بھی افتتاح کیا۔ اس مو قعے پر پولیس سر براہ کے ہمراہ اے ڈی جی پی جموں زون شری مکیش سنگھ بھی تھے۔پولیس سر براہ نے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڈیوں کو اس ٹورنامنٹ کا حصہ بننے پر ان کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا ہمیں جموں و کشمیر پولیس کے جوانوں کی قر بانیوں پر ناز ہے جنہوں نے لو گوں اور قوم کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں قربان کرتے ہوئے اپنے فورس کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کا نام بھی روشن کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیل کود کی سر گرمیوں کے انعقاد کا مقصد آپسی بھائی چارے کو فروغ دینے کے علاوہ مہلوکین کو خراج عقید ت پیش کر نا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کشتواڈ یو ٹی جموں و کشمیر کے با قی اضلاع سے الگ اور منفرد پہچان رکھتا ہے جبکہ یہاں پر کئی ایک ذبانیں بولی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا پر امن ماحول یہاں کے لوگوں کے آپسی بھائی چارے کا نتیجہ ہے اوراس آپسی بھائی چارے کو مزیدمضبوط اور پائیدار بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ اقدامات اٹھانیکی ضرورت ہے۔
امن میمورئل کر کٹ ٹورنامنٹ | دلباغ سنگھ نے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا
