املر ترال میں نقب زنی لاکھوں روپئے مالیت کے زیورات اڑالئے

 ترال//ترال کے املر علاقے میں نقب زنوں نے دن دھاڑے علی محمد ملک ولدعبد الصمد ملک کے رہائشی گھر میں داخل ہو کرلاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات کے علاوہ نقدی پچاس ہزار اُڑا کر فرار ہوئے ۔ قصبہ ترال سے 6کلومیٹر دو املر نامی گاﺅں میںیہ واردات اُس وقت پیش آیا جب اُن کے گھر میں کوئی شخص موجود نہیں تھا ۔گھر والوں نے بتایاکہ گھر کے تمام افراد صبح سویرے اپنے اپنے کام پر نکلے تھے جبکہ مالک مکان نمازجمعہ کی ادائیگی کیلئے نکلا تھا اورگھر پر تالا چڑھا دیا تھا تاہم جب وہ نماز ادا کر کے بعد گھر واپس لوٹا تو وہ ساری صورت حال دیکھ کر ششدر ہو کر رہ گیا کہ چوروں نے تمام لاکراورالماریوں کو توڑ نے کے علاہ گھر میں موجود لاکھوں روپے کے سونے کے زیورات کے علاوہ نقدی 50ہزر روپے اڑا لئے تھے ۔