امر ناتھ یاتراکا پر امن اختتام

پہلگام//سالانہ امر ناتھ یاترا رکشا بندھن تہوار کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوگئی۔ سطح سمندر سے 13500 فٹ بلندی پر واقع امر ناتھ گھپا میں 59 دنوں پر محیط سالانہ امرناتھ یاترا اتوار کے روز رکشابندھن تہوار کے موقع پر خصوصی پوجا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔امسال امر ناتھ یاترا کا آغاز 28جون کو بال تل اور پہلگام سے ہوا تھا۔ دو مہینوں تک جاری رہنے والی یاترا کسی ناخوشگوار واقعہ کے بغیر اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ ۔امسال 2 لاکھ85ہزاریاتریوں نے پوتر گھپامیں شیو لنگم کے درشن کئے ہیں۔جبکہ یاترا کے دوران 39افراد جن میں 31 یاتری، 2سادھو،4لنگر سیوک، 1فورسز اہلکار و1عام شہری مختلف حادثات کے دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔