امر ناتھ جی کی سالانہ یاترا

جموں //جی ایم سی کی ڈپٹی مئیر ایڈوکیٹ پورنما شرمانے آنے والی شریا مرناتھ جی یاترا کے سلسلہ میں تیاریوں کے لئے ایک اجلاس کا اہتمام کیا ۔اجلاس میں ایگزیکٹو انجینئر ارون گپتا، ہیلتھ افسر ڈاکٹر سلیم خان ، چیف ٹرانسپرٹ افسر طلت محمود، اے ای ای ایس جوگیندر بالی نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں متعدد مدعوں جیسے کہ یاتری کیمپ بھگوتی نگر ،مندروں ، مین مارکیٹ، اور دیگر سیاحتی مقامات  میں میں صفائی و ستھرائی کی ہدایت دی۔انہوں نے چیف ٹرانسپورٹ افسر کو روزانہ کی بنیادوں پر مزۃبی مقامات پر پانی کی ٹینکوغیرہ فراہم کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے ہیلتھ افسر سے یاتریوں کو مناسب صفائی و ستھرائی کی سہولایت فراہم کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر (ای)کو تمام خراب ہوئی لائٹوں کی مرمت کرکنے کے علاہو نئی لائٹیں نصب کرنے کی ہدایت دی۔اجلاس میں موجود تمام اہلکاروں نے ڈپٹی مئیر کو یقین دلایا کہ وہ یاترا کے دوران تمام ضروری خدمات فراہم رکھیں گے۔