امریکی کانگرس حملہ کیس،ملوث شخص کو 7سال قید کی سزا

واشنگٹن//امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والا شخص جو ہولسٹرڈ پستول سے مسلح ہو کر فساد پھیلانے والوں کے ساتھ شامل ہوکرکانگرس پر حملہ ا?ور ہوا تھا اسے سات سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق 49 سالہ گائے ریفٹ پر مارچ میں سرکاری کارروائی میں رکاوٹ ڈالنا، فسادات میں پولیس کے ساتھ مداخلت کرنے سمیت پانچ سنگین جرائم پر فرد مجرم عائد کی گئی تھی۔اس کی سزا امریکی گانگرس حملہ فسادات میں ملوث افراد میں کسی پر عائد کی جانے والی سب سے طویل سزا ہے،تقریبا 900 افراد کے خلاف کانگریس پر 6جنوری 2021کے فسادات میں ملوث ہونے کا الزام لگا کر کیس چلایا جارہا ہے۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں ریفٹ ایک پولیس افسر کے چہرے پر کالی مرچ چھڑکنے کے بعد پیچھے ہٹ گیا لیکن ریفٹ لوگوں کے ہجوم میں انڈے مارتے اور دیگر فسادیوں کو عمارت کے باہر سیڑھیوں کے ایک سیٹ پر لے جاتے ہوئے دکھایا گیا۔