امریکی پابندیاں خود مختاری پر کھلا حملہ : اردوان

انقرہ//امریکا کی جانب سے ترکی کے خلاف پابندیوں پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیاں ترکی کی خودمختاری پر کھلا حملہ ہیں۔ترک صدر اردوان کا کہنا تھا کہ امریکا کیسا اتحادی ہے جو پابندیاں لگا رہا ہے، پابندیوں کا امریکی فیصلہ ترک خود مختارانہ حقوق پر کھلا حملہ ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکا کا مقصد ہماری دفاعی صنعتی ترقی روکنا اور ترکی کا امریکا پر انحصار برقرار رکھنا ہے،ان اقدامات سے مسائل ہونگے۔ لیکن ہر مسئلے کا حل ہوتا ہے۔واضح رہے کہ امریکا نے ترکی کے روس سے میزائل سسٹم خریدنے پر پیر کو ترکی کے دفاعی صنعتی ڈائریکٹوریٹ، اس کے سربراہ اور تین ملازمین پر پابندیاں لگائی تھیں۔