امریکی فوج کے اکاونٹس میں غلطی

 واشنگٹن//  امریکی افواج کے آڈٹ میں غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے ، یمن جنگ میں سعودی عرب اوراتحادی متحدہ عرب امارات کے ذمہ 331 ملین ڈالر واجب الادا ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ یمن جنگ میں طیاروں کو فضا میں ری فیول کرنے کی مدد میں سعودی اتحاد نے یہ پیسے ادا کرنے ہیں اور اکاونٹنگ کی غلطی کے سبب تاحال یہ پیسے نہیں لیے جاسکے ہیں۔ گزشتہ ماہ امریکا نے فیصلہ کیا تھا کہ یمن میں حملے کیلیے جانے والے سعودی جہازوں کو اب فضا میں ری فیولنگ سروس نہیں مہیا کی جائے گی۔ مذکورہ بالا رقم جو کہ امریکا چاہتا ہے کہ اسے ادا کی جائے یہ مارچ 2015 سے لے کر رواں سال نومبر کی ری فیولنگ ہیں۔ پینٹا گون کے ترجمان کمانڈر ربیکا ریبارچ کا کہنا ہے کہ امریکی حساب کتاب کے مطابق 36.8 ملین امریکی ڈالر فیول کی مد میں اور 294.3 ملین امریکی ڈالر فلائنگ آورز کی مد میں واجب الادا ہیں، اتحادیوں کو الگ الگ بتادیا گیا ہے کہ ان کے ذمہ واجب الادا رقم کتنی ہے۔