امریکی فوج کا بگرام ایئربیس 20 دنوں میں خالی کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن// امریکہ ٓائندہ 20 دنوں کے اندر افغانستان کی بگرام ایئربیس افغان فورسز کے حوالہ کرنا شروع کر دے گا، جس کی تصدیق ایک امریکی عہدے دار نے کردی ہے۔
بگرام ایئربیس امریکی اور ناٹو افواج کے زیر استعمال رہنے والا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے۔
یاد رہے کہ بگرام ایئربیس کو 1980 کی دہائی میں سابق سویت یونین یعنی روس نے تعمیر کی تھی۔