واشنگٹن//امریکا میں صدارتی الیکشن میں ووٹنگ کی گنتی کا عمل جاری ہے تاہم پولنگ والے دن اور اس سے قبل انتخابی مہم کے دوران لوگوں کے اجتماع اور آزادانہ میل جول کے باعث کورونا کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔امریکا کورونا کیسز کی مجموعی تعداد اور ہلاکتوں کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں مجموعی طور پر 96 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ 2 لاکھ 34 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔امریکا میں کورونا کی اتنے بڑے پیمانے پر تباہی کے باوجود صدارتی الیکشن میں کورونا احتیاطوں کو بالائے طاق رکھا گیا اور انتخابی مہم میں جلسے جلوس منعقد کیے گئے جس کے باعث نئے کیسز میں اضافہ ہوا۔
امریکی صدارتی الیکشن کے دوران کیسز میں اضافہ
