امریکی سکول میں 4افراد کا قتل | بیٹے کو گن تحفے میں دینے پر والد پر فردِ جرم عائد

یواین آئی

واشنگٹن// امریکی عدالتوں میں بچوں کے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہونے پر والدین کی گرفتاری اور ان کوسزا سنانے کا نیا طریقہ سامنے ا? گیا۔امریکی ریاست جارجیا میں گزشتہ ہفتے اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں گرفتار ہوئے 14 سالہ طالب علم پر سنگین قتل کی فردِ جرم کے ساتھ ساتھ اس کے والد کولن گرے پر بھی غیر ارادی قتل کی فردِ جرم عائد کر دی گئی۔عدالت نے 14 سالہ طالب علم پر بطور بالغ فرد، فردِ جرم عائد کرتے ہوئے والدین کو بھی موردِ الزام ٹھہرایا۔پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا کہ والد نے فائرنگ کے واقعے میں استعمال ہونے والی گن بچے کو تحفہ میں دی تھی۔واضح رہے کہ جارجیا کے اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔اس سیقبل رواں سال کے آغاز میں پہلی مرتبہ مشی گن کی عدالت تاریخی فیصلے میں بڑے پیمانے پر فائرنگ سے قتل کرنے کے الزام میں بچے کے ساتھ و الدین کو 10 سال قید کی سزا سنا چکی ہے۔ادھرامریکی ریاست میری لینڈ میں قائم جوپاٹاو?ن ہائی اسکول میں باتھ روم پر جھگڑے میں ایک طالب علم ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق اسکول کی پہلی منزل پر موجود باتھ روم پر 2 طالب علموں کے درمیان جھگڑا ہوا جو اس قدر بڑھ گیا کہ ایک 16 سالہ طالب علم نے دوسرے طالب علم کو گولی مار دی۔پولیس نے بتایا کہ گولی لگنے سے 15 سالہ وارن کرٹس گرانٹ زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔