امریکی افواج نے افغانستان کا سب سے بڑا ایئر بیس بگرام چھوڑ دیا : پینٹاگن

واشنگٹن // پینٹاگن کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان سے فوجیوں کے انخلا کے تحت کابل کے باہر بگرام ایئر بیس کا کنٹرول افغان افواج کو سونپ دیا ہے۔
 کربی سے جمعہ کے روز جب یہ پوچھا گیا کہ کیا ائیر بیس پرآلات موجود ہیں توتب انہوں نے کہا ” کچھ طیارے کے حصے ہیں ، جنہیں ہم نے ہوائی اڈے پر برقرار رکھا ہے ، لیکن مجھے لگتا ہے کہ جس آپ جس طرح کی سٹرائک کی صلاحیتوں کے بارے میں بات کررہے ہیں، وہ اب افغانستان میں نہیں ہیں“۔
افغانستان کا سب سے بڑائیر بیس بگرام 2001 میں لڑائی کی شروعات کے بعد سے ہی امریکی فوج کا ایک اہم گڑھ رہا ہے۔