امریکہ کی متعدد ریاستیں لاک ڈاؤن

واشنگٹن// کورونا وائرس (کووڈ 19) کی عالمی وبا سے دنیا میں سب سے متاثرہ ملک امریکہ کی متعدد ریاستوں نے وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر انلاک کے اگلے مرحلے کا آغاز کرنے پر متفق نہیں ہیں اور یہاں اقتصادی سرگرمیاں ایک بار پھر روک دی گئی ہیں۔فلوریڈا کے گورنر ران دیسانتیس نے جمعہ کے روز کورونا وائرس کے ریکارڈ 8942نئے معاملوں کی اطلاع ملنے کے بعد یہاں چلنے والے بار اور ریستورانوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اس سے دو دن پہلے ہی فلوریڈا میں551معاملے رپورٹ ہوئے تھے ۔ نئے معاملوں کے ساتھ ہی ریاست میں کورانا وائرس سے متاثرین کی تعداد اب123000کے قریب پہنچ گئی ہے ۔ٹیکساس امریکہ کی ان ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں بار اور ریستوراں دوبارہ کھولے گئے تھے اور یہاں کل آمدنی کا 51 فیصد حصہ شراب جیسی مشروبات کی فروخت سے حاصل ہوتا ہے ۔ کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ، اب یہاں پھر اس پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔سی این این کے مطابق نو دیگر ریاستوں ایریزونا ، آرکنسس، ڈیلاویئر ، اڈاہو ، لوسیانا ، نیواڈا، نیو میکسیکو اور شمالی کیرولینا نے لاک ڈاؤن کھولنے کے اگلے مرحلے کو جاری رکھنے قدم پیچھے کھینچنے کا فیصلہ کیا ہے ۔امریکہ میں اب تک 2467404افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 125039افراد فوت ہوچکے ہیں۔