امریکہ کی ثالثی پیشکش حوصلہ افزاء :محاذ آزادی

سرینگر// محاذِ آزادی کے ایک دھڑے کے صدر محمد اقبال میر نے امریکہ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے اس پیشکش کو مسترد کرنے سے اقوام عالم کو اب یہ معلوم ہوچکا ہے کہ  بھارت کا موقف کتناکمزور ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت سہ فریقی بات چیت کو مختلف قسم کے حیلے بہانے بناکر  ٹھکرارہا ہے اورکسی تیسرے فریق کی ثالثی بھی قبول کر نے انکار کر رہا ہے ۔دریں اثنا محاذآزادی کے نائب صدر قطب عالم کی سربراہی میں ایک وفد نے آئورہ کپوارہ جاکر آتشزدگی متاثرین کی ڈھارس بندھائی۔