امریکہ کا پاکستان کو80 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان

اسلام آباد//امریکہ نے پاکستان کو عالمی وبا کی روک تھام کے لئے 84لاکھ ڈالر کی مدد دی ہے ۔امریکہ کے سفیر پال جونس نے اس مدد کا اعلان امریکی مشن سماجی میڈیا منچ سے کیا۔ڈان نیوز کی ہفتے کی رپورٹ کے مطابق اس رقم میں سے 30لاکھ ڈالر سے تین نئی لیب خریدی جائیں گی جنہیں پاکستان کے کورونا ہاٹ اسپاٹ میں رہنے والوں کی کوویڈ جانچ ،علاج اور نگرانی کے استعمال میں لایا جائے گا ۔دارالحکومت اسلام آباد،سندھ ،پنجاب،خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں اس پہل کے تحت اعلی تکنیک ہنگامی مرکز کام کریں گے ۔بیس لاکھ ڈالر کا خرچ کمیونٹی میڈیکل اہلکاروں کو ٹریننگ دینے پر ہوگا جس سے یہ اہلکار لوگوں کو ان کے گھروں پر ہی مدد کرسکیں گے اور اسپتالوں پر بوجھ کم ہوگا۔24لاکھ ڈالر کا خرچ افغان پناہ گزینوں اور میزبان کمیونٹیوں کی زندگی کی حفاظت کی سرگرمیوں پر ہوگا جس کی ذمہ داری پناہ گزینوں کے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر پر رہے گی۔باقی دس لاکھ ڈالر کی رقم کی تفصیل نہیں دی گئ ہے ۔یواین آئی