امریکہ میں2 لاکھ افراد کی موت کا خطرہ :وائٹ ہاؤس

واشنگٹن // امریکہ میں کورونا وائرس (کووڈ -19) سے دو لاکھ افراد کی موت ہو سکتی ہے ۔وائٹ ہاؤس کی فیڈ بیک کوآرڈی نیٹر ڈے بورا بیرکس نے منگل کو پریس کے نمائندوں کو بتایاکہ ہمارے یہاں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی اصل تعداد ایک لاکھ سے دولاکھ ہو سکتی ہے ۔ ہمیں لگتا ہے کہ یہ ایک حد ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں واقعی یقین اور امید ہے کہ ہم روزانہ مزید بہتر کرسکتے ہیں۔محترمہ بیرکس نے ایک چارٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وبا سے ایک لاکھ سے دو لاکھ لوگوں کی موت ہو سکتی ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس (کووڈ -19) سے 3700 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 185000 متاثر ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کے پھیلنے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔