امریکہ میں 3مقامات پر فائرنگ

 جارجیا //یواین آئی// امریکہ کے شہر اٹلانٹا کے تین مختلف مقامات پر ہونے والی فائرنگ میں 6 ایشیائی خواتین سمیت8 افراد ہلاک ہوگئے ، پولیس نے فائرنگ کے مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔امریکی پولیس کے مطابق ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں تین مختلف مقامات پر ‘اسپا سینٹرز’ میں فائرنگ واقعے میں ممکنہ طور پر ایک ہی شخص ملوث تھا۔فائرنگ واقعے میں ملوث 21 سالہ مشتبہ ملزم کو اٹلانٹا کے قریب واقعے ‘کرسپ کاؤنٹی’ سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ انہیں فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ متاثرہ افراد کو نسل پرستی کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔ابھی تک حکام نے ہلاک ایشیائی خواتین کی شناخت اور قومیت ظاہر نہیں کی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی تفتیش کی جاری ہے ۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایشین امریکن کمیونٹی کو نفرت انگیز جرائم کا سامنا ہے اور ان حالات میں کمیونٹی کے اندر یہ خوف سرایت کر رہا ہے کہ ان کے کاروبار کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اٹلانٹا پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمال مشرقی علاقے میں گولڈ مساج سپا اور اروما تھراپی سپا میں چار خواتین ہلاک ہوئیں جو ایشیائی تھیں۔حکام نے ان تینوں واقعات میں شک کی رابرٹ آرون نامی نوجوان کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔پولیس کے مطابق اس نوجوان کا پیچھا کیا گیا اور اسے اٹلانٹا سے 150 میل دور گرفتار کیا گیا۔پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق تحقیقات میں ایف بی آئی پولیس کی مدد کر رہی ہے۔