امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز، 58 ہزار سے زائد افراد ہلاک

واشنگٹن // عالمی وبا کورونا وائرس سے دوچار امریکہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے اور اس وبا سے اب تک 58 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس سی ) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 58 ہزار سے بڑھ کر 58348 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 10 لاکھ سے بڑھ کر 1012399 ہو گئی ہے۔
امریکہ میں ایک لاکھ سے ز ائد افراد کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ امریکہ کا صوبہ ن?و?ار? اور نیوجرسی کورونا سے بری طرح متاثر ہے۔ صرف ن?و?ار? میں کورونا کےتقریباََ تین لاکھ کیسوں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 22 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ نیوجرسی میں اب تک کورونا کے ایک لاکھ سے زائد کیس سامنے آئے ہیں جبکہ چھ ہزار سے زائد افراد اس وبا ہلاک ہو چکے ہے۔ س? ایس ایس ای کے مطابق میسا چوسٹس، ایلی نوائے ، کیلی فورنیا اور پنسلوانیا ایسے صوبے ہیں جہاں اب تک 40 ہزار سے زائد کیس سامنے آ چکے ہیں۔