امریکہ میں فائرنگ

نیویارک //امریکی ریاست مشی گن کے ایک اسکول میںطالبعلم نے فائرنگ کرکے دو لڑکیوں سمیت تین طلباء کو قتل کردیا ہے۔ واقعے میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ ریسکیو اداروں کے پہنچنے سے قبل قاتل لڑکے نے اپنے ہم مکتب ساتھیوں پر کم و بیش بیس رائونڈز فائر کیے۔زخمیوں میں ایک ٹیچر کے بھی شامل ہونے کی اطلاع ہے۔نائب سٹی پولیس چیف مائیکل میک کابے نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ  فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک 16 سالہ لڑکا جبکہ 17اور 14 برس کی دو لڑکیاں شامل ہیں۔ کم از کم ایک ٹیچر سمیت دیگر اٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔فائرنگ کا یہ واقعہ آکسفورڈ قصبے کے آکسفورڈ ہائی اسکول میں پیش آیاانہوں نے بتایا کہ حملے کے چند منٹوں کے اندر ہی پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اس کے پاس سے سیمی آٹومیٹک ہینڈ گن اور متعدد گولیاں بھی برآمد کرلی ہیں۔مائیکل میک کابے نے بتایاکہ اس لڑکے نے تقریباً 15 سے 20 گولیاں چلائیں۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں میری دلی ہمدردی متاثرہ کنبوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھو دیا ہے۔