امریکہ میں شدید گرمی، ایری زونا میں6 افراد لقمہ اجل

یو این آئی

واشنگٹن// امریکی ریاست ایری زونا کے دارالحکومت فینکس میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے پر 6 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ماریکوپا کاؤنٹی کے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے بیان کے مطابق فینکس میں 6 افراد کی موت درجہ حرارت میں اضافے کے باعث ہوئی۔نیشنل ویدر سروس کے ماہر موسمیات ریان ورلی نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں بارش کا امکان ہے۔ جس سے درجہ حرارت43 ڈگری تک گر سکتا ہے، تاہم اگلے ہفتے درجہ حرارت میں پھر اضافہ متوقع ہے۔”