امریکہ برفانی طوفان سے 9 ہزار پروازیں منسوخ

واشنگٹن//امریکہ کی کئی ریاستیں برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں، شدید طوفان کی وجہ سے 4لاکھ کے قریب مکانات اور کاروباری مراکز بجلی سے محروم ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں برفانی طوفان کے باعث 9 ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق شدید طوفان کی وجہ سے 9 کروڑ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ یواین آئی