امریکا :پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک

ہوسٹن// امریکی ریاست ہوسٹن میں منشیات فروشوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے جب کہ 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ہوسٹن کے رہائشی علاقے میں منشیات فروشوں کی موجودگی کی اطلاع پر انسداد منشیات اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران جرائم پیشہ افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے جب کہ اس دوران انسداد منشیات فورس کے 4 خفیہ اہلکار اور ایک پولیس آفیسر زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کو ملزمان کے مکان نے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے جب کہ منشیات فروش گروہ سے متعلق اہم معلومات بھی حاصل ہوئی ہیں۔