امریکا اور برطانیہ کے تعلقات میں ’بگاڑ‘ ممکن نہیں: بورس جانسن

لندن //برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کے تعلقات میں بگاڑ ممکن نہیں، صدر جو بائیڈن سے ملاقات لاجواب رہی۔انہوں نے کہا کہ جی سیون سمٹ میں ویکسین اور ماحولیاتی تبدیلی ایجنڈا ہیں۔بورس جانسن نے کہا کہ بریگزٹ کے بعد ناردرن آئرلینڈ کی صورت حال پر جو بائیڈن نے سرزنش نہیں کی۔ملکہ برطانیہ نے صدر بائیڈن کے اعزاز میں اتوار کی سہ پہر ونڈسر محل میں چائے کی دعوت کا اہتمام کیا ہے۔ ملکہ برطانیہ سے ملاقات کرنے والے بائیڈن چوتھے امریکی صدر ہوں گے۔'جی سیون' اجلاس تین روز تک جاری رہے گا جس میں امریکہ سمیت فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور کینیڈا کے رہنما شرکت کریں گے۔آسٹریلیا، بھارت، جنوبی کوریا اور جنوبی افریقہ کو بطور مہمان شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔