امرناتھ یاتریوں کے لئے اختتامی بھنڈارے کااہتمام

 جموں//اکھل بھارتیہ دھرم پرچارسیواسمیتی جموں وکشمیرنے ریلوے سٹیشن جموں میںامرناتھ یاتریوں کیلئے اختتامی بھنڈراہ کااہتمام کیا۔امرناتھ یاترا62دنوں کے بعد28 جون کواختتام پذیرہوئی تھی اوراس کے بعدسے یاتری پوترگپھاکے درشن کرنے کے بعدواپسی اپنی منزلوں کی طرف لوٹ رہے ہیں اوران کیلئے ریلوے سٹیشن جموں میں بھنڈارے کااہتمام کیا۔اس دوران بھنڈارے کاآغازروایتی انداز میں شمع روشن کرکے وید پرکاش صدرڈوگرہ برہمن پرتی ندھی سبھانے سینئربی جے پی لیڈرادیتی شرما، سینئرلیڈربی جے پی وکاس چوھدری، سینئر لیڈربی جے وائی ایم،اجے وید، وکرم ملہوترہ سینئرلیڈرکانگریس، سریندرشنگھاری سینئرلیڈر کانگریس، گلشن مہاجن سابق کارپوریٹر ،بودھراج شرما صدرایس ڈی سبھا ودیگرمعززشخصیات کی موجودگی میں کیا۔اس دوران امرناتھ یاتریوں نے کھاناکھایا ۔اس موقعہ پر ادیتی شرما نے بھنڈارے کیلئے سمتی کی ستائش کی۔سنیل شرما،کوآرڈی نیٹر سمیتی نے بھنڈارے کوکامیاب بنانے کیلئے رضاکاروں کے رول کوسراہا۔اس موقعہ پر بھنڈارے میں نریندرداس جی مہاراج، مدن موہن گپتا،پرشوتم شرما،راجیش ورما، روی ککڑ، رام دیوشرما، بھوپندرشرما،رمن شرما،روہت سینی ، نکھل گروور، رمیش شرما، ست پال راٹھور،یوگیش ،بودھراج شرما، جگدیش ڈوگرہ، دلپی سنگھ رنگ پورودیگران موجودتھے۔