امرناتھ یاترا2018: 11331یاتریوں نے درشن کئے

سری نگر// امر ناتھ جی یاترا کے18 ویں روز 11331یاتریوں نے پوتر گپھامیں شولنگم کے درشن کئے۔ یاترا شروع ہونے سے اب تک 1,87,375  یاتری اب تک پوتر گپھا میں شو لنگم کے درشن کرچکے ہیں۔ادھر  امرناتھ جی یاترا پر آئے ہوئے  ایک یاتری کو درگا ناگ مندر سونہ وار میںمردہ پایا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ جگتی نگروٹہ جموں کارہنے والا22سالہ سنیل بھگت ولدرام لعل سالانہ امرناتھ یاترامیں شرکت کیلئے کشمیرآیا ہواتھااورسونہ وارعلاقہ میں قائم اقوام متحدہ فوجی مبصرین کے دفترکے نزدیک درگاناتھ مندرکے یاترا بھون میں ٹھہراہواتھا۔اتوارکی صبح اس نوجوان کو یاتری بھون کے کمرہ نمبر405 میں مردہ پایاگیا ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔