امرناتھ یاترا2018: منیگام بیس کیمپ مقامی ٹرانسپورٹ کیلئے دردِسر

گاندربل//منیگام بیس کیمپ میں امرناتھ یاترا کے لئے چلنے والی گاڑیوں کے قافلہ کو روزانہ روک کر یاتریوں کی رجسٹریشن وغیرہ کی جانچ پڑتال کے دوران صبح شام مقامی ٹرانسپورٹ کو گھنٹوں روک کر ذہنی کوفت سے دوچار کردیا جاتا ہے۔منیگام پولیس ٹریننگ سکول کے قریب امرناتھ کو جانے والے یاتریوں کے لئے یہ کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں بالہ تل سے یاترا کیلئے جانے والے یاتریوں کی رجسٹریشن کی جاتی ہے اور چھوٹی بڑی سینکڑوں گاڑیوں کو روک دیا جاتا ہے جس کے نتیجے میںکنگن سے گاندربل جانے والے اور گاندربل سے کنگن کی جانب چلنے والے مقامی ٹرانسپورٹ کو بھی روک دیا جاتا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ منیگام بیس کیمپ میں یاترا گاڑیوں کے لئے پارکنگ کی سہولیات بھی میسر ہے لیکن پھر بھی انہیں روزانہ تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک کلومیٹر والی مسافت کو طے کرنے میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں۔