سرینگر //شراون پورنیما کے موقع پرسالانہ امر ناتھ یاترا کے اختتام کے موقع پر سمپن پوجا اتوار کی صبح بھجنوں اور منتروں کے درمیان کی گئی۔ نتیشور کمار ، چیف ایگزیکٹو آفیسر امرناتھ شرائن بورڈ اور ایڈیشنل سی ای او انوپ کمار سونی نے جموں و کشمیر میں پائیدار امن ، ہم آہنگی ، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔امرناتھ شرائن بورڈ نے چھڑی مبارک پہنچانے میں سہولت فراہم کی۔ چھڑی مبارک کے مہنت دیپندر گری نے چھڑی مبارک کی قیادت کی جس میں دشنامی اکھاڑے کے سادھو تھے اور یاترا 2021 کے اختتام کے موقع پرپوجن کا انعقاد کیا۔اس سال کے شروع میں ، امرناتھ کی سالانہ یاترا کوویڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے منسوخ کردی گئی تھی ، لیکن شرائن بورڈ نے نے ورچوئل پوجا ، ہوان اور آن لائن پرساد بکنگ کی سہولت کے علاوہ ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر صبح اور شام آرتی کے براہ راست ٹیلی کاسٹ کے انتظامات کیے تھے۔
امرناتھ یاترا 2021 اختتام پذیر | گھپا پر سمپن پوجا پاٹ کا اہتمام
