نیوز ڈیسک
اننت ناگ/لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شری اَمرناتھ جی یاترا کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کیلئے نُن وَن بیس کیمپ کا دورہ کیا۔پرنسپل سیکرٹری نے صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، محکمہ صحت اور سیاحت کے سربراہان کے ساتھ نُن وَن بیس کیمپ کا معائینہ کیا اور خیموں کی پچنگ ، سیکورٹی کی تعیناتی ، صفائی کی سہولیات ، بجلی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے فریسکنگ پوائنٹ سربل پر اِنتظامات کا بھی معائینہ کیا۔پرنسپل سیکرٹری جوشری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ کے سی اِی او بھی ہیں ، نے پہلگام میں مختلف کیمپوں کے کیمپ دائریکٹروں کے ساتھ میٹنگ منعقد کی ۔ پرنسپل سیکرٹری کو جانکاری دی گئی کہ پلان کے مطابق تیاریاں جاری ہیں۔اُنہوں نے کیمپ ڈائریکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ مختلف محکموں کے اَفسران کے ساتھ قریبی تال میل برقرار رکھیں اور اَپنے کیمپوں میں اِنتظامات کا باقاعدگی سے جائزہ لیں تاکہ یاترا کے آغاز سے قبل تمام سہولیات کو یقینی بنایا جاسکے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا ، ایس ایس پی اننت ناگ آشیش مشرا ، مختلف لائن ڈیپارٹمنٹوں کے سینئر اَفسران اور دیگر متعلقین موجود تھے۔