جموں// امرناتھ یاتراکو محفوظ بنانے کی غرض سے گاڑیوں کی آمدورفت کے سلسلے میں وقت مقرر کردیاگیاہے۔ اس دوران کسی بھی گاڑی کو شام ساڑھے 3 بجے کے بعد جواہرٹنل پارکرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولیس صدرمقام غے مطابق یہ فیصلہ سرینگرمیںمقامی انتظامیہ اور یاتراسے منسلک ایجنسیوں کی مشترکہ مشاورت کے بعد لیاگیاہے جس میں کہاگیاہے کہ کسی بھی یاتری یاگاڑی کو مقررہ وقت کے بعدجانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یاتر یوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس نصیحت پرعمل کریں تاکہ یاتراکوخوش اسلوبی سے کامیاب بنایاجاسکے۔