نیوز ڈیسک
سر ی نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے امرناتھ یاترا۔ 2022 ء کے لئے آن لائن ہیلی کاپٹر بُکنگ سروس پورٹل کا آغاز کیا۔یاتر ا کے لئے ہیلی کاپٹر ٹکٹ کی بُکنگ کی خاطریاتری شرائین بورڈ کی ویب سائٹ www.jksasb.nic.in پر آسانی سے لاگ اِن کرسکتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے یاتریوں کو نئی آن لائن سروس وقف کرتے ہوئے کہا،’’ سری نگر سے ہیلی خدمات کو بہتر کنکٹویٹی اور رَسائی کے لئے متعارف کرنا حکومت کی ایک طویل عرصے سے زیر اِلتوأ کوشش تھی۔‘‘اُنہو ں نے مزید کہا کہ یاتری پہلی مرتبہ سری نگر سے پنچ ترنی تک آسانی سے سفر کر کے یاترا کو ایک ہی دن میں مکمل کرسکتے ہیں۔پہلی ہیلی کاپٹر کی خدمات صرف دو شعبوں کے لئے چلائی جاتی تھیں لیکن اب یاتری چار سیکٹرز سری نگر سے نیل گراٹھ ، سری نگر سے پہلگام ، نیل گراٹھ سے پنج ترنی اور پہلگام سے پنج ترنی ( آنے اور جانے ) میں خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔مسافروں کے لئے کُل 11ہیلی کاپٹر دستیاب ہیں۔ سری نگر سے دو نئے سیکٹرز کا اِضافہ ان یاتریوں کی حوصلہ اَفزائی کرے گا جو یاترا کو ایک ہی دِن میں مکمل کرنا چاہتے ہیں اور گھر واپس آسکتے ہیں۔ سرینگر سے نیل گراٹھ تک 11,700 روپے ،سر ی نگر سے پہلگام 10,800 روپے ، نیل گراٹھ سے پنچ ترنی 2,800روپے اور پہلگام سے پنچ ترنی 4,200روپے یک طرف ٹریف ہوگا۔