امرناتھ شرائن بورڈ کو کثیر مقصدی گاڑی فراہم کٹھوعہ میںجے اینڈ کے بینک کی نئی شاخ کا افتتاح

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے لیے اپنی جاری وابستگی کے ایک حصے کے طور پر، جے اینڈ کے بینک نے شری امرناتھ جی شرائن بورڈ (SASB) کو ایک کثیر مقصدی گاڑی عطیہ کی ہے۔بینک کے ایم ڈی اور سی ای او بلدیو پرکاش نے کل راج بھون میں سی ای او (SASB) ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری (IAS) کو ایڈیشنل سی ای او (SASB) راہول سنگھ (IFS) اور بینک کے دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں گاڑی کی چابیاں سونپیں۔ بلدیو پرکاش نے کہا، “ہم یاتریوں کی فلاح و بہبود اور حفاظت کو یقینی بنانے میں شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کی حمایت کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔دریں اثنا، بینک نے جموں کے کٹھوعہ ضلع کے بھونڈ میں ایک نئی برانچ شروع کی۔ کلسٹر ہیڈ (کٹھوعہ) پرشوتم کمار نے چیئرمین (ڈی ڈی سی کٹھوعہ) کرنل مہان سنگھ کے ساتھ صارفین، مقامی باشندوں اور بینک کے عہدیداروں کے ایک اجتماع کے درمیان برانچ کا افتتاح کیا۔