سرینگر //امرسنگھ کالج کے این ایس ایس یونٹ سکینڈ سے وابستہ طلبہ نے جمعرات کو شارپ سائٹ نامی نجی کلنک کے اشتراک سے آنکھوں کے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جس میں طلبہ، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا ۔ اس موقعے پر ایک سو سے زائد طلبہ، تدریسی عملے اور غیر تدریسی عملے کی آنکھوں کا معائنہ ماہرامراض چشم ڈاکٹر امجد عباسی نے کیا جبکہ کیمپ کا افتتاح کالج کی پرنسپل یاسمین عشائی نے کیا ۔ پروگرام کی اختتامی تقریب پر این ایس ایس پروگرام آفیسر پروفیسر عاصف اقبال کاوسہ نے ڈاکٹر امجد عباسی کا شکریہ اداکیا۔