امرسنگھ کالج میںبین الاقوامی ویب نار کا اِفتتاح

سرینگر//امرسنگھ کالج میں کل یہاں ’’مصنوعی ذہانت کا صحت کے لئے اِستعمال ۔بالخصوص کووِڈ ۔19وبا کے ضمن میں ‘‘ کے عنوان سے ایک روزہ بین الاقوامی ویب نار کا اِنعقاد کیا گیا۔ویب نار کا اِفتتاح کمشنر سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم طلعت پرویزنے کیا۔اَپنے اِفتتاحی خطبے میں اُنہوں نے ویب نار کے موضوع کی اہمیت اور اِفادیت پر اپنے خیالات اِ ظہار کرتے ہوئے کالج کی اِنتظامیہ کو ان مشکل حالات میں اِس نوعیت کے ویب نار کے اِنعقاد کے لئے سراہا ۔اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اِس نوعیت کے مزید پروگرام مسقبل میں طلباء ، اساتذہ او رتحقیق سے وابستہ لوگوں کے فائدے کے لئے منعقد کئے جائیں گے۔جموںوکشمیر اعلیٰ تعلیم محکمہ کے سرپرست او رڈائریکٹر کالجز نے بھی اَپنے خیالات کا اِظہار کیا۔ پرنسپل اور پروگرام ڈائریکٹر نے اِجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اِس نوعیت کے پروگرام کے اِنعقاد پر اپنے اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے جانکاری دی کہ کالج اس طرح کے مزید آن لان ورکشاپوں اور ویب ناروں کے انعقاد پر غور کر رہا ہے ۔پروگرام کوآڈینیٹر نے اِس موضوع کا تعارف کراتے ہوئے ویب نار کی اہمیت کو اُجاگر کیا ۔