امرتاتھ یاترا 2021-| بالہ تل میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا

گاندر بل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندر بل کریتکا جیوتسنا نے پیر کوبالہ تل سونہ مرگ کا دورہ کیا جہاں بالہ تل سے پوتر گپھا تک کے انتظامات کا جائیزہ لیا گیا۔ دورے کے دوران ڈی سی کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فاروق احمد بابا ، سی ایم او ، ایگزیکٹو انجینئر جل شکتی اور دیگر محکمہ جات کے نمائندے بھی تھے ۔ ڈی سی نے بال تل بنیادی کیمپ سے پوتر گپھا تک پینے کے پانی کی فراہمی ، بجلی کی فراہمی ، طبی سہولیات ، ٹریک سے برف کی کلیرنس ، لکڑی کی دستیابی وغیرہ  کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ بالہ تل بنیادی کیمپ میں ڈی سی نے متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ وافر مقدار میں معیاری ٹائیلٹ لگائیں ، نقاسی آب کے موثر نظام اور صفائی ستھرائی کے علاوہ مناسب لائیٹنگ والی پارکنگ کی مناسب سہولیات دستیاب رکھی جائیں ۔ ڈی سی نے افسران پر زور دیا کہ وہ یاترا 2021 کے آسانی سے انعقاد کیلئے تمام کوششیں جاری رکھیں ۔