امت شاہ کی ریلی سے قبل پی ڈبلیو ڈی نے سڑک کی تعمیر نو شروع کی

سمت بھارگو

راجوری//محکمہ تعمیرات عامہ نے راتوں رات ایک سڑک کی تعمیر نو کی ہے جسے 4 اکتوبر کو راجوری میں مرکزی وزیر داخلہمت شاہ کی ریلی کے دوران وی وی آئی پی کی نقل و حرکت کے لئے استعمال کیا جائے گا۔سڑک کا یہ چند سو میٹر کا حصہ وومن پولیس اسٹیشن روڈ کو نئے بس اسٹینڈ سلانی سے جوڑتا ہے جو کہ ریلی کا مقام ہے اور اسی پٹی کو 2014 میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی کے دوران استعمال کیا گیا تھا جنہوں نے اسمبلی انتخابات کے دوران راجوری میں ایک سیاسی ریلی سے خطاب کیا تھا۔سڑک کو چھوڑ دیا گیا تھا اور اس وقت خستہ حالی کا شکار تھا لیکن حکام نے اس سڑک کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی 4 اکتوبر کو ہونے والی ریلی کے لئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد محکمہ تعمیرات عامہ (سڑکوں اور عمارتوں) سے کہا گیا کہ وہ اس سڑک کو بلیک ٹاپ کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے تاکہ ریلی کے دن وی وی آئی پی موومنٹ کے لئے مناسب طریقے سے دیکھ بھال کی گئی سڑک کو استعمال کیا جا سکے۔ان ہدایات پر محکمہ تعمیرات عامہ کے انجینئرز نے اس سڑک کی تعمیر نو کا کام شروع کیا جو پوری رفتار سے جاری ہے اور ضروری کام راتوں رات مکمل کیا جا رہا ہے۔راکیش کمار نامی ایک مقامی تاجر نے کہاکہ وہ وزیر داخلہ کے شکر گزار ہیں کہ ان کی آمد کے سلسلہ میں انتہائی بدحالی کا شکار سڑک کی مرمت کا عمل شروع کیاگیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ وہ اعلیٰ حکام اور لیڈران سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ چند ماہ میں راجوری کا دورہ کرتے رہیں تاکہ عوامی مسائل کو مقامی انتظامیہ ترجیح بنیادوں پر حل کر ئے ۔