کلکتہ //بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کی ریلی کی جگہ پر ممتا بنرجی کی تصویریں لگانے کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری پارتھو چٹرجی نے کہا کہ یہاں پر حکومت کے پروگرام کے اعلانات کی تصویریں پہلے سے لگی ہوئی ہے ۔خیال رہے کہ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ میوروڈ پر 11اگست کو ریلی سے خطاب کریں گے ۔ اس سے قبل بی جے پی نے الزام عاید کیا تھا کہ بی جے پی کی ریلی کی جگہ پر ترنمول کانگریس نے جان بوجھ کر ممتا بنرجی کی تصویریں لگادی ہے ۔پارتھوچٹرجی نے کہا کہ بی جے پی خوف زدہ ہے کہ کہیں اس کی ریلی میں بڑی تعداد میں لوگ جمع نہ ہوسکے ۔اس لیے ریلی سے قبل ہی بی جے پی اپنی گھبراہٹ کامظاہرہ کررہی ہے ۔ پارتھو چٹرجی نے این آر سی کے ایشو پر بھی مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس ریاست بھر میں اس کے خلاف احتجاج کرے گی اور عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔یو این آئی
امت شاہ کی ریلی سے قبل بی جے پی اور ترنمول کانگریس میں تکرار
