سری نگر//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کل جموں کا 2روزہ دورہ کرنے جا رہے ہیں جہاں وہ ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کریں گے اور کئی پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے۔
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) نے زرائع کے حوالے سے بتایا کہ امت شاہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور یوٹی کے دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ بھی میٹنگ کرنے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ 19مارچ کو جموں کے ایم اے اسٹیڈیم میں سی آر پی ایف کے یوم تاسیس کے اجتماع سے بھی خطاب کرنے والے ہیں۔
واضح رہے کہ ان کا جموں کا دورہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب بی جے پی نے یوپی سمیت چار ریاستوں میں اسمبلی انتخابات میں زبردست جیت درج کی ہے اور جب جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کو لے کر کافی باتیں ہو رہی ہیں۔
دریں اثنا، امت شاہ کے کل جموں کے دورے کے پیش نظر جموں بھر میں حفاظتی انتظامات کو سخت کر دیا گیا ہے۔