سرینگر // مرکزی وزیر داخلہ نے لاک ڈائون کو یقینی بنانے کیلئے جموں کشمیر پولیس کے رول کی سراہنا کی ہے۔ وزارت داخلہ میں قائم کنٹرول روم میں تعینات سینئر افسران کیساتھ بات چیت کے دوران پورے ملک میں لاک ڈائون کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔’ کورونا کیخلاف جنگ‘ کے نام سے منسوب’ وار روم‘ میں36لینڈ لائنوں پر ملک بھر سے آنے والے پیغامات کو خوصلہ افزا قرار دیا گیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں کشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کو فون پر لاک ڈائون پر سکٹی کیساتھ عل درآمد کرانے پر پولیس کے رول پر خراج تحسین پیش کیا۔امت شاہ نے جنگجوئوں کیخلاف کارروائیوں اور امن و امان قائم کرنے کیلئے پولیس کے رول پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں کراج تحسین پیش کیا۔جموں کشمیر پولیس نے ٹویٹ کیا’’ وزیر داخلہ امت شاہ نے موثر لاک ڈائون کرنے اور دیگر معاملات کے حوالے سے پولیس کے رول کی تعریفیں کیں‘‘۔
امت شاہ کا دلباغ سنگھ کو فون | لاک دائون موثر کرنے پر پولیس کی سراہنا
