امتیاز حیدر رہا

سرینگر// تحریک حریت کے سینئر رکن سید امتیاز حیدر کودو ہفتوں کے بعد سینٹرل جیل سرینگر سے رہا کیاگیا۔ امتیاز حیدر کو 24فروری اتوار کو گھرسے گرفتار کرکے تھانہ بڈگام میں بند رکھاگیاتھا۔ امتیاز حیدر اور دیگر محبوسین کو سنیچر کو سینٹرل جیل سے بڈگام فسٹ کلاس مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاگیا جہاں ان کی ضمانت منظور کی گئی۔ امتیازحیدر نے کہاکہ ضمانت ملنے کے باوجود پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کیا اور تھانہ میں بند کرکے اتوار کو رہا کیا۔
انتخابات2019