امتحانی پرچہ نصاب سے باہر | گاندربل میں طلاب کا احتجاج

گاندربل //گورنمنٹ ڈگری کالج گاندربل میں زیر تعلیم طالب علموں نے امتحانی پرچہ نصاب سے باہر ہونے کے خلاف کالج سے قمریہ پارک تک احتجاج کیا۔احتجاجی طلاب نے بتایا کہ انہیں چوتھے سمسٹر میں ’باٹونی ‘کاامتحانی پرچہ جونہی تھما دیا گیا تو وہ یہ دیکھ کر حیران ہوگئے کہ امتحانی پرچہ نصاب سے مکمل طور باہر تھا۔احتجاجی طلاب نے کشمیر یونیورسٹی کے خلاف نعرے بازی کی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس پرچہ کا امتحان دوبارہ لیا جائے ۔