امتحانی مراکز میں ہیٹنگ ولائٹنگ انتظامات

بارہمولہ//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بارہمولہ فاروق احمد بابا نے ضلع میں کئی امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ کیا جہاں بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی طرف سے 2018کے تحت امتحانات لئے جارہے ہیں ۔اس دوران انہوںنے امتحانی مراکز میں تمام بنیادی سہولیات کی بلاخلل یقینی کو فراہم کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے امتحانی مراکز میں خصوصی طور پر ہیٹنگ اور لائٹنگ کے لئے انتظامات کرنے کے احکامات صادر کئے تاکہ طلبأ اورطالبات کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس دوران انہوںنے طلاب کے ساتھ بات چیت کی ۔انہوںنے امیدواروں کو فراہم کی جارہی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔دریں اثنأ ڈپٹی سی ای او نے بتایا کہ امتحانات کے شفاف اور خوش اسلوبی سے انعقاد کے لئے بعض امتحانی مراکز میں نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔اے ڈی سی کے ہمراہ تحصیلدار بارہمولہ اور دیگر متعلقہ آفیسران بھی تھے۔