نئی دہلی// (یو این ا?ئی) الیکشن کمیشن نے گوا، منی پور، پنجاب، اتراکھنڈ اور اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے 15 خصوصی مشاہد کی تقرری کی ہے۔چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے منگل کیروز ان خصوصی مشاہدوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔مسٹر چندرا نے میٹنگ میں کہا کہ خصوصی مشاہد کی تقرری کا مقصدمنصفانہ، آزادانہ، پرامن اور کووڈ سے محفوظ انتخابات کو یقینی بنانا ہے۔ یہ خصوصی مشاہد انتخابی تیاریوں کا غیر جانبدارانہ جائزہ لینے اور الیکشن مشینری کی رہنمائی میں مدد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی مشاہدوں کو پورے انتخابی عمل کے دوران مستعد رہنے اور کمیشن کے رابطے میں رہنے کی ضرورت ہے تاکہ ضروری اصلاحی اقدامات کمیشن کے نوٹس میں لائے جا سکیں۔خصوصی مشاہدوں کو تمام حساس علاقوں پر توجہ دینی چاہئے اور اعتماد سازی کے مناسب اقدامات کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا،’الیکشن کمیشن ہر پولنگ سینٹر پر ووٹر کو پریشانی سیا?زادتجربہ فراہم کرنا چاہتا ہے، خصوصی طور پراہل افراد کے لیے پولنگ بوتھ پر سہولیات فراہم کی گئی ہیں، 80سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے ووٹروں کے لیے پوسٹل بیلٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ پولنگ سینٹر کووڈ پروٹوکول کے مطابق اور ووٹر کے لیے مناسب (دوستانہ) بنائے گئے ہیں‘۔واضح رہے کہ انتخابی عمل کو چلانے کا تجربہ رکھنے والے 15 سابق ریٹائرڈ بیوروکریٹس کو الیکشن کمیشن نے موجودہ الیکشن والی ریاستوں کے لیے خصوصی مشاہد کے طور پر مقرر کیا ہے۔ یہ خصوصی مشاہد الیکشن مشینری کی طرف سے کییجانے والے کاموں کی نگرانی کریں گے اور یہ یقینی بنائیں گے کہ خفیہ اطلاعات اور شکایات کی بنیاد پر سخت اور موثر انفورسمنٹ کی کارروائی کی جائے۔
الیکشن کمیشن نے 15خصوصی مشاہدکی تقرری کی
