الہی باغ میں آتشزدگی | 2رہائشی مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

سرینگر/ارشاد احمد/الہی باغ سے ملحقہ سٹی کالونی میں جمعہ کی شام نماز عشا کے بعد آتشزدگی کے واقعہ میں دو رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔عینی شاہدین نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ آگ سجاد احمد میر کے تین منزلہ رہائشی مکان سے نمودار ہوئی جس نے ہمسایہ ریاض احمد نجار ولد محمد سلطان کے تین منزلہ رہائشی مکان بھی آگیا ۔فائر سروس عملے نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔تاہم آگ کی اس واردات میں دونوں تین منزلہ رہائشی مکانات اور ان میں موجود مال اسباب مکمل طور پر خاکستر ہوکر رہ گئے۔مقامی لوگوں کے مطابق سجاد احمد میر کے رہائشی مکان میں 4بھائیوں کے کنبے جن میں بشارت رسول میر، عاشق حسین میر، مدثر احمد میر پسران غلام رسول شامل،رہایش پذیر تھے ۔ آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیںہو سکی ۔