الکوثر فلاحِ ملت ٹرسٹ نے ہسپتال میں کھانا تقسیم کیا

پونچھ//غیر سرکاری تنظیم الکوثر فلاحِ ملت ٹرسٹ رضا کارانہ طور پر متحرک ہو کر لوگوں کی خدمت اور انھیں راحت پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ٹرسٹ کی جانب سے راجہ سکھ دیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ میں زیر علاج مریضوں اور ان کے ساتھ آئے ہوئے تیمار داروں میںکھاناتقسیم کیا۔ٹرسٹ کے چیئر مین مولوی منظور احمد نے بتایا کہ اس وقت جب پوری دنیا پریشان ہیں ہم ایک دوسرے کی مدد سے اس پریشانی سے نکل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سینکڑوں مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان کے ہمراہ تیمار داری کے لئے آنے والے افراد کو کھانے پینے کی قلت کا سامنا ہے۔انھوں نے کہا ضلع ہسپتال پونچھ میں دور دراز علاقوں سے آنے والے لوگوں آنے جانے میں مشکلات آتی ہیں ائے افراد کو تھوڑی راحت پہنچانے کے لئے ان کی تنظیم نے فیصلہ کیا کہ ان میں کھانا تقسیم کیا جائے ۔اس موقع پر موجود تنظیم کے اراکین محمد سلیم، عبدالحفیظ، عبدالخالق اور چوہدری لیاقت نے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں بھی یہ سلسلہ جاری و ساری رکھیں گے۔