الوداع ماہِ رمضان الوداع … وادی چناب کی مساجد میںجمعتہ الوداع کی نماز ادا

بھدرواہ /رام بن //کشتواڑ//ماہ رمضان کے آخری جمعہ پر ہزاروں مسلمانان نے و ادی چناب کی جامع مساجدمیں اکٹھا ہوکر جمعہ نماز ادا کی۔عقیدت مندوں نے خوبصورت کپڑوں میں ملبوس ہوکر مساجد میں بعد دوپہر جمعتہ الوداع کی نمازادا کرنے کیلئے شرکت کی اور اللہ سے بھلائی، امن ،سماجی رواداری کی دعا کی اور اُن سے دعا کی کہ انہیں اگلے سال بھی ماہ مبارک  منانے کی توفیق دے۔وادی چناب سے لوگ بھری تعداد میں اپنے گھروں سے باہر آئے اور مختلف جامع مساجد میں جمعتہ الوداع کی نمازادا کی۔مرکزی جامع مسجد بھدرواہ،جامع مسجد گاٹھا، جامع مسجد ڈوڈہ، مسجد نور ڈوڈہ،جامع مسجد ٹھاٹھری، جامع مسجدگندو،جامع مسجدکلہوترریاں،جامع مسجدقاہرہ میں لوگوں کے بڑے بڑے اجتماع ہوئے،بانہال، کشتواڑ،رام بن ،گول اور بٹوت سے بھی جمعتہ الوداع کی نماز ادا کرنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔مرکزی جامع مسجدبھدرواہ میں لوگوں کی بھیڑ کو دیکھ کر مسجد کمیٹی نے سڑک پر بھی نماز ادا کرنے کے لئے معقول انتظامات کئے تھے۔حُکام نے صدربازار سے پسری بس اسٹینڈ تک دو گھنٹوں کے لئے ٹریفک معطل رکھاتاکہ جمعتہ الوداع کی نماز اچھی طرح سے ادا کی جا سکے۔17 مئی بروز اتوار سے شروع ہوئے ماہ مبارک کا اختتام 14یا15 جون کو عیدا لفطر کے ساتھ ہوگا۔جمعتہ الوداع کی نماز ادا کنے کے لئے حُکام نے وادی چناب میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔ دریں اثناء ماہ مبارک کے آخری جمعہ پر ضلع کی تمام مساجد میں جمعتہ الواداع کی نماز ادا کرنے کے لئے مسلمانوں کی کافی بھیڑ اکٹھا ہوئی۔ضلع کے بانہال،رام بن ،رامسو،گول، بٹوت و دیگر علاقوں سے بھی جمعہ کی نماز ادا کرنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ بعض مقامات پر اسے یوم فلسطین اور یوم کشمیر کا اعلان کیا گیا تھا ۔علمائوں نے اپنے خطبہ میںعالم اسلام کے  مسلمانوںکی خوشحالی کی دعا کی۔انہوں نے اس موقعہ پر مسلمانوں کو مبارک باد بھی دی اور کہا کہ ماہ مبارک مسلمانوں کو قریب لانے میں مدد دیتا ہے۔ انہوں نے عقیدت مندوں سے کہا کہ وہ زکواۃ اور صدقہ غریبوں اور   ضروررتمندوں میں تقسیم کریں،تاکہ وہ بھی سامج میں خوشیوں کیساتھ اپنی زندگی بسر کریں۔اس موقعہ پر مساجد میں خصوصی دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا گیا ۔دریں اثنا ضلع انتظامیہ اور مساجد کمیٹیوں نے عقیدت مندوں کے لئے معقول انتظامات کئے تھے۔اس دوران ریاست کے ساتھ ساتھ سب ڈویژن چھاترو کے مختلف مقامات پر جمعتہ الوداع کے موقع پر ہزاروں فرزندان توحید نے جمعہ کی نماز ادا کی فرزندان توحید کی بڑی تعداد نے مرکزی جامعہ مسجد چھاترو میں جمعہ کی نماز ادا کی امام جامع مسجد چھاترو مولوی عبدالواحد نے عوام ناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکات مہینے میں اپنے آس پاس رہنے والے غریبوں، مفلسوں ،ناداروں، بیواؤں ،یتیموں و مسکینوں دینی مدارس کی مالی معاونت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان مستحق لوگوں کو اپنے صدقات زکوۃ و خیرات سے تعاون کر کے اللہ کی بارگاہ میں ثواب دارین حاصل کریں تاکہ یہ مستحق لوگ بھی عید کی ضروریات پوری کر سکیں یاد رہے امسال چھاترو میں صدقہ فطر فی کس پچاس روپے مقرر کیا گیا ہے جو کہ نماز عید الفطر سے پہلے پہلے مستحقین تک پہنچانا لازمی ہے۔اس موقعہ پر واعظ کرتے ہوئے مولوی واحد نے کہا کہ دین اسلام کے انتہائی اہم  ارکان میں سے زکوۃ ایک اہم رکن ہے جس کا ہر مال دار و صاحب نصاب فرد کو اپنے مال کی پورا پورا حساب لگا کر زکوۃ کی ادائیگی فرض ہے۔ اس کے علاوہ سب ڈویژن چھاترو کی دیگر مقامات مغلمیدان. چنگام ڈڈپٹھ .سگدی بھاٹہ کوچھال چنگام سنگپورہ دیلر۔اڈیل گجران و دیگر مقامات پر فرزندان توحید نے نماز جمعہ ادا کی وہیں چھاترو بازار میں عید الفطر کے سلسلے میں دوکانوں پر کافی چہل پہل دکھائی دے رہی تھی لوگ کافی جوش و خروش کے ساتھ عید کی تیاری کے لئے نئے کپڑے و نئے نئے لباس خریدتے دکھائی دئے جس کی وجہ سے بازار میں کافی گہما گہمی دکھاء دی وہیں مختلف مقامات پر عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کے لیے اوقات مقرر کئے گئے ہیں جس کے تحت مرکزی عیدگاہ چھاترو میں نماز عید دس بجے ادا کی جائے گی۔ وہیں انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ اگر عیدالفطر جمعہ کے روز ہوئی تو اس صورت میں نماز عید گیارہ بجے ادا کی جائے گی جبکہ جمعہ کی نماز دو بجے کے بجائے ایک بجے ادا کی جائے گی۔