المکتوم کی گرمجوشی کا شکرگزار ہوں | دبئی ایکسپو میں اردوغان کے تاثرات

لندن //ترکی کے صدر طیب اردوغان  نے دبئی ایکسپو 2020 لیڈر شپ ایکسپو  فیلڈ میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی  ہے.صدر ایردوغان نے اپنے دورے کے دوران وزٹنگ بک میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے  لکھا ہے کہ ’’ مجھے ترکی کے قومی دن کے نام سے منسوب   ایکسپو 2020 دبئی  کی  نمائش کی قیادت  اور  میزبانی کرنے پر بڑی  خوشی ہوئی  ہے۔ میں اس موقع پر  اپنے پیارے عزیز بھائی المکتوم کی گرمجوشی  کا شکر گزار ہوں۔ میں متحدہ عرب امارات کو ایکسپو 2020 کے ‘‘ذہنوں کا جوڑ، مستقبل کی تخلیق’’ کے زیر عنوان نمائش کا  کامیابی سے منعقد  کرنے پر مبارکباد   پیش کرتا ہوں۔ صدر رجب طیب ایردوغان متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوسرے روز دارالحکومت ابوظہبی میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد دبئی روانہ ہوگئے  ہیں۔ایردوان نے دبئی ایکسپو 2020 لیڈر شپ ایکسپو  فیلڈ میں  متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی  ہے۔ دونوں رہنماوں نے  بعد میں وفود کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اپنے اپنے  وفود کی قیادت کی۔قبل ازیں ابو ظبی میں عرب امارات کے سرمایہ کاروں اور تاجروں سے خطاب میں صدر رجب  طیب اردوغان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے  ہمراہ ہمارا مشترکہ ہدف دو طرفہ تعلقات  کو ہر شعبے میں  کہیں زیادہ بلند سطح تک لیجا نا ہے۔ایردوان  نے کہا ہے کہ قیمتی دوست  شیخ محمد بن زائد کے گزشتہ برس ماہ نومبرمیں دورہ ترکی سے ہمارے ممالک کے مابین  تعلقات میں ایک نیا دور شروع ہوا ہے۔