المناک حادثوں میں 2ہلاک

اننت ناگ+بڈگام// وادی میں دوالگ الگ المناک حادثوں میں دونوجوان لقمہ اجل بن گئے۔بجبہاڑہ میںٹرک اور کار کے درمیان ٹکر میں کارڈرائیور ہلاک ہوگیا۔معلوم ہوا ہے کہ نیو بائی پاس جبلی پورہ بجبہاڑہ میں سوموار کی دوپہر ایک آلٹو اور ٹرک کے درمیان  شدیدٹکر ہوئی جس کے نتیجہ میں آلٹو ڈرائیور ریاض احمد وانی ولد محمد شعبان ساکنہ لیتہ پورہ پلوامہ زخمی ہوا۔زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بجبہاڑہ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروںنے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ماگام بڈگام میں نوجوان درخت سے گر کر جاں بحق ہوا۔ماگام ارم پورہ میں ایک24برس کا نوجوان غلام حسن صوفی ولدغلام محمدساکن آرم پورہ ماگام اُس وقت اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا جب وہ ایک درخت کی شاخ تراشی کرنے کے دوران توازن بگڑ جانے کی بنا پر درخت سے نیچے گرکر شدیدزخمی ہوگیا۔اُسے  فوری طور نزدیکی طبی مرکز پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قراردیا۔