الطاف کلو کا حکومت کو چیلنج ،مجرم پکڑو، 10لاکھ لے لو

 اننت ناگ// نیشنل کانفرنس لیڈر اور ممبراسمبلی پہلگام الطاف کلو نے موئے تراشی میں ملوثین کی نشاندہی کرنے پر حکومت کو 10 لاکھ روپئے دینے کا حکومت کو چیلنج کیا ۔ انہوںنے کہا کہ مئے تراشی میں حکومت براہ راست ملوث ہے۔الطاف کلو ڈاک بنگلہ اننت ناگ میں ایم ایل اے شانگس اور کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر گلزار احمد بٹ ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ کلونے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا ”ہماری مائین ،بہنیں اور بیٹیاں اپنے ہی گھروں میں محفوظ نہیں ہیں جس کے خلاف پورے کشمیر میں آئے روز احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں“۔انہوں نے حکومت کو چلینج کیا کہ حکومت اس سنگین جرم میں ملوثین کو پکڑ کر دکھائے تو میں انہیں 6لاکھ کے بجائے 10لاکھ روپئے دینے کیلئے تیار ہوں۔انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر ایسی گھناونی حرکتیں بند نہیں کی گئیںتو جنوبی کشمیر میں احتجاجی مہم شروع ہوگی۔انہوں نے ولرہامہ میں فوج کی جانب سے گیسو تراشی میں ملوث شخص کو بچاتے ہوئے عوام پر فائرنگ کرنے کی مذمت کی۔